Advertisement

ایران کا ورلڈ کپ میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کرنے پر غور

ایران کی فٹبال فیڈریشن نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے ورلڈ کپ میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کرنے کے لیے فیفا سے بات چیت شروع کر دی ہے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بعد ٹیم کی سیکیورٹی پر سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا ایرانی ٹیم کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتا تو ٹیم وہاں سفر نہیں کرے گی، اسی لیے میچز کو میکسیکو منتقل کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ آئندہ فٹبال ورلڈ کپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونا ہے، جہاں ایران کے میچز لاس اینجلس اور سیئٹل میں شیڈول ہیں۔

دوسری جانب ایران کے وزیر کھیل نے بھی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کہا تھا کہ موجودہ حالات میں ٹیم کی شرکت مشکل ہو سکتی ہے، خاص طور پر کی جانب سے تہران پر حملوں کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

تاہم ایشین فٹبال کنفیڈریشن کا کہنا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کی کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی اور فی الحال ایرانی ٹیم کی شرکت برقرار ہے۔

 کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے