پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شرف الاسلام کو براہ راست سائن کر لیا ہے۔
فرنچائز نے اس پیش رفت کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں کو زلمی کی جرسی میں پیش کیا گیا۔ ٹیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی آمد سے زلمی مزید مضبوط ہو گئی ہے۔
شرف الاسلام 2021 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کے بعد سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں۔ وہ اب تک 14 ٹیسٹ، 40 ایک روزہ اور 69 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وہ خاصا تجربہ رکھتے ہیں، جہاں وہ 156 میچز میں 195 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
















Leave a Reply