امریکا کے ڈائریکٹر نیشنل ٹیررازم سینٹر ایران جنگ پر مستعفی ہوگئے ،جوکینٹ نےصدرٹرمپ کواستعفیٰ بھجوا دیا۔

جوکینٹ کا کہنا تھا کہ ایران میں جاری جنگ کی حمایت نہیں کرسکتا، ایران نےامریکی قوم کیلئےکوئی خطرہ پیدانہیں کیا۔
امریکا نےاسرائیل اوراس کی طاقتورلابی کےدباؤپرجنگ شروع کی،اسرائیلی حکام اورامریکی میڈیانےغلط معلومات کی مہم چلائی۔
صدرٹرمپ کویقین دلایاگیاکہ ایران امریکاکیلئےخطرہ ہے،اسرائیل نےوہی حربہ استعمال کیاجوعراق جنگ کےوقت کیاتھا۔اگلی نسل کےایسی جنگ میں مرنےکی حمایت نہیں کرتاجس کاامریکی عوام کو فائدہ نہ ہو۔
وائٹ ہائوس کا ردعمل
وائٹ ہائوس نے کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ کے استعفیٰ پر بیان جاری کیا ہے ، ترجمان وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ جو کینٹ نے خط میں غلط دعوے کیے کہ ایران سے خطرہ نہیں تھا۔
صدر ٹرمپ کے پاس پختہ اور ناقابلِ تردید ثبوت تھے کہ ایران امریکا پر پہلے حملہ کرنے والا تھا ،ایران اپنے مختصر فاصلے کے بیلسٹک میزائلوں اور بحری قوت کے ذریعے دنیا کو یرغمال بنانا چاہتا تھا۔
















Leave a Reply