راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔ جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔
ملاقات کے دوران عمران خان کی آنکھ کے علاج اور مجموعی صحت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات اور اپیلوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:
مقررہ وقت مکمل ہونے کے بعد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو واپس اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔
















Leave a Reply