پاکستان میں تعینات روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو تیل بیچنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان بھی موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔
البرٹ پی خوریف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ اگر پاکستان نے رابطہ کیا تو روس اسے سستا تیل فراہم کرے گا۔ تیل کی خریداری کے لیے پاکستان کے روس سے رابطے کا ابھی تک میرے علم میں نہیں، پاکستان نے رابطہ کیا تو اسے سستا تیل دیں گے۔
روسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ کئی دہائیوں سے فوجی اور تکنیکی تعاون ہے، ایران کا ردعمل امریکی فوجی تنصیبات کے خلاف تھا جوخلیجی آبناؤں میں موجود ہیں۔
ٹرمپ کی فوجی مہم جوئی پر پوری دنیا حیران ہے، موجودہ کشیدگی کب اورکیسے ختم ہوگی، اس کی پیشگوئی ممکن نہیں، صورتحال پیچیدہ ہے۔امریکا اوراسرائیل نے ایران پرطاقت کا استعمال کرکے بحران کو مزید بڑھایا۔
ہم ایران میں بچیوں کے اسکول پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، تمام فریقین سے مطالبہ ہے کہ طاقت کے استعمال سے گریز کریں، مسائل کا حل اقوام متحدہ کے چارٹرکے تحت سیاسی وسفارتی طریقے سے نکالا جانا چاہئے۔
















Leave a Reply