Advertisement

سرجری ٹیم کی نہیں سلیکشن کمیٹی کی بنتی ہے ، شاہد آفریدی

بنگلا دیش سے ایک روزہ سیریز ہارنے کے بعد شاہد آفریدی نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد اس ناکامی پر سلیکشن کمیٹی کو افسوس کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو یہ بھی معلوم نہیں کہ کون سا کھلاڑی کس فارمیٹ کے لیے کپتان ہونا چاہیے۔ آفریدی کے مطابق ٹیم میں سرجری کے نام پر ایسے سینئر کھلاڑیوں کو باہر بٹھا دیا گیا جن کی کارکردگی اچھی تھی۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ اگر سرجری کرنی ہے تو وہ ٹیم کی نہیں بلکہ سلیکشن کمیٹی کی ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش نے پاکستان کو سیریز میں دو ایک سے شکست دی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے