Advertisement

اسلام آباد ائیر پورٹ پر پروازوں کیلئے نیا نوٹم جاری

اسلام آباد ائیر پورٹ پر پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا۔

پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پروازوں کے حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے چھ سیکٹرز کو 16 مارچ کو عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے باعث مخصوص وقت کے دوران کمرشل پروازوں کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹم کے مطابق 16 مارچ کو صبح 8 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف معطل رہے گی، اس دوران فضا میں موجود پروازوں کو لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔

پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے طیاروں کے کپتانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرواز کے دوران ممکنہ تاخیر کے پیش نظر اضافی ایندھن رکھیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے