Advertisement

مصری صدر کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، خلیجی ممالک پرحملوں کی مذمت

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مصری ایوانِ صدارت کے مطابق گفتگو کے دوران صدر السیسی نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر کیے گئے حملوں کی سخت مذمت کی۔

مصری صدارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر السیسی نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کو ہرصورت برقراررکھا جانا چاہیے۔

بیان کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مصری صدر نے عراق اوراردن پرایرانی حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

صدر السیسی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں مزید عدم استحکام پیدا نہ ہو۔

مصری صدارت کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے