Advertisement

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شہریوں کی درخواست مسترد

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کی غیر معینہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی ہے۔

یہ درخواست کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل کے رہائشیوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں غیر اعلانیہ  کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بجلی کی پیداوار اور تقسیم سے متعلق معاملات انتظامی نوعیت کے ہیں اور ایسے تنازعات میں عدالت مداخلت کا اختیار نہیں رکھتی۔

فیصلے کے مطابق ان معاملات پر فیصلہ کرنے کا اختیار نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو حاصل ہے جو 1997 کے قانون کے تحت قائم ایک خود مختار ریگولیٹری ادارہ ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے  رولز 2015 پہلے سے موجود ہیں اور شہری اپنی شکایات کے حل کے لیے نیپرا سے رجوع کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے