Advertisement

جی سیون ممالک کا ٹرمپ سے ایران جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ

دنیا کی بڑی معیشتوں کے گروپ G7 کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے ساتھ جاری جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے پر زور دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جی سیون رہنماؤں کے اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران جلد ہتھیار ڈالنے کے قریب ہے اور موجودہ حالات میں جنگ زیادہ دیر جاری نہیں رہ سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اب ایسا کوئی اعلیٰ سرکاری عہدیدار باقی نہیں رہا جو باضابطہ طور پر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر سکے۔

صدر ٹرمپ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں بہتر ہو رہی ہے اور تجارتی جہازوں کو اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دینی چاہئیں، عالمی تجارت کے لیے اس اہم سمندری راستے کو ہر صورت محفوظ بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بحران کا مکمل اور مستقل حل نکالنا ہوگا تاکہ آئندہ چند برسوں میں ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔

دوسری جانب جی سیون ممالک نے خطے میں استحکام برقرار رکھنے اور عالمی تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے