Advertisement

ایران کیخلاف جنگ ، امریکی طیارہ ری فیولنگ کے دوران عراق میں گر کر تباہ

ایران کے خلاف فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن بھرنے والے طیارے کے نقصان سے آگاہ ہیں۔ واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا، اس وقت امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا ہے۔ دوسری جانب ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ہے۔

ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے مزید کہا کہ طیارے میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے