Advertisement

ایرانی صدر نے جنگ بندی کیلئے تین شرائط رکھ دیں

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل اور امریکا سے جنگ بندی کیلئے 3 شرائط رکھ دیں۔

ایرانی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے آئینی حقوق تسلیم اور جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تیسری شرط یہ ہے کہ عالمی طاقتیں ضمانت دیں کہ آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہو گی۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ انہوں نے روسی صدر اور پاکستانی وزیراعظم سے بات چیت کے دوران خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کو ایک مرتبہ پھر دُہرایا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا تو علاقائی ممالک کی بندرگاہوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے