Advertisement

پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی

پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے ، نئے شیڈول کے مطابق دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کام کرنے والے ریجنل پاسپورٹ دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے، اسلام آباد آسان خدمت سینٹر کا شفٹ سسٹم برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ نیا شیڈول ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت تعلیمی اداروں میں بھی 16 سے 31 مارچ تک چھٹیاں دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے