Advertisement

آزمائشی حالات میں سعودی عرب کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے؛ وزیراعظم کی ولی عہد سے ملاقات میں گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ اور خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے