Advertisement

پی ایس ایل 11 ، وی آئی پی اور پریمیم انکلوژر کیلئے ڈیجیٹل ٹکٹ کے آپشن کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں ڈیجیٹل ٹکٹ کے آپشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 11 کے دوران مخصوص انکلوژر کیلئے ڈیجیٹل ٹکٹ کا آپشن ہو گا، یہ آپشن کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے میچز میں وی آئی پی اور پریمیم انکلوژر کیلئے ہو گا۔

ان انکلوژر کے ٹکٹ ہولڈر آن لائن ٹکٹ دکھا کر گراؤنڈ میں داخل ہوسکیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں ٹکٹوں کی قیمتیں نہایت ہی کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایس ایل کے لیگ میچز میں ٹکٹوں کی قیمت 300 سے 3000 تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے