Advertisement

عالمی مارکیٹ کے اثرات، پاکستان میں سونا سستا ہو گیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 486 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اس دوران فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 172 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے کا ہو گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی اور فی تولہ قیمت 9 ہزار 354 روپے پر برقرار رہی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 205 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے