Advertisement

پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی

پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن(psl 11) کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔

اس موقع پر پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں فرنچائز مالکان کا کردار کافی اہم رہا ، پی ایس ایل ایک فیملی ہے، سب ایک ٹرافی کیلئے لڑیں گے۔

پی ایس ایل 11 کی ٹرافی مقامی جیولر کمپنی نے ڈیزائن کی ہے۔پی ایس ایل کی ٹرافی کا نام انفینٹی رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔ پہلی بار ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ایونٹ کا فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے