کراچی کنگز نے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں بھی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
کراچی کنگز پی ایس ایل میں پہلا میچ 27 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔
39 سالہ وارنر نے پی ایس ایل 10 میں 11 میچز میں 368 رنز بنائے اور ٹیم کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر نمایاں کارکردگی دکھائی، جس میں 3 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
کراچی کنگز کے اسکواڈ میں حسن علی، عباس آفریدی، خوشدل شاہ، سعد بیگ، معین علی، ڈیوڈ وارنر، اعظم خان، سلمان آغا، شاہد عزیز، میر حمزہ، ایڈم زمپا، محمد حمزہ سہیل، عقیب الیاس، خذیمہ بن تنویر، جانسن چارلس، محمد وسیم، احسان اللہ ، رضوان اللہ شامل ہیں۔
















Leave a Reply