Advertisement

قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان ہاکی عالمی کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں ٹیم کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد نہ صرف کھلاڑیوں کی محنت اور کھیل سے وابستگی کو سراہنا ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کیلئے ایک اہم قدم بھی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عالمی کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے شائقینِ ہاکی میں جوش و خروش پیدا کیا، جبکہ یہ انعام کھلاڑیوں کے عزم اور مستقل مزاجی کا واضح اعتراف ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے