Advertisement

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا حکومت سےمعافی مانگنے کا مطالبہ

برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے بالفور ڈیکلیئریشن پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے 40 سے زائد ارکان نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو خط لکھا  جس میں مطالبہ کیا گیا کہ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر بالفور ڈیکلیئریشن پر معافی مانگیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ برطانیہ 1947 میں فلسطین سے انخلاء پر معافی مانگے،فلسطین سے انخلاء کے نتیجے میں اسرائیل کا قیام عمل میں آیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بالفور ڈیکلیئریشن نے اسرائیل کی تشکیل کی راہ ہموار کی تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے