Advertisement

دفاعی چیمپئن بھارت نے تیسری بار ٹی 20ورلڈ کپ جیت لیا

دفاعی چیمپئن بھارت نے تیسری بار ٹی 20ورلڈ کپ جیت لیا ،بھارت نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو96رنز سے شکست دی،بھارت ٹی 20ورلڈ کپ کا دفاع کرنیوالاپہلا ملک بن گیا ،بھارت نے مسلسل دوسری بار، مجموعی طور پر تیسری بار ٹی 20ورلڈ کپ جیت لیا۔

احمد آباد میں ہونے والے فائنل میں 256رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم159رنز پر آؤٹ ہوئی ،مچل سینٹنر43اورٹم سائفرٹ52رنز بناکر نمایاں رہے،راچن رویندراایک،مارک چیپ مین3،گلین فلپس 5رنز بناسکے،جیمی نیشم 8،فن ایلن9اورڈیرل مچل 17 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

اکشرپٹیل نے3،ورون چکرورتی اورہردیک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ لی ۔

اس سے پہلے بھارت نے مقررہ اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے،سنجوسیمسن 45گیندوں پر 89رنز بناکرنمایاں رہے۔ایشان کشن نے54،ابھیشک شرمانے52 رنز کی اننگز کھیلی،شیوم دوبے26،ہاردک پانڈیا18،تلک ورما نے8 رنز بنائے۔

Sanju Samson

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کا ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ امید ہے ٹیم فائنل میں اچھاپرفارم کرے گی، بھارت کوکم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیونے کہا کہ نیوزی لینڈ کوبڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے