Advertisement

مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود بند، ایک اور ایئر لائن کی متعدد پروازیں منسوخ

مسقط(8 مارچ 2026):عمان ایئر نے خطے میں فضائی حدود کی بندش کے باعث اپنی متعدد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


گلف نیوز کے مطابق عمانی فضائی کمپنی کے مطابق متاثرہ روٹس میں عمان (اردن)، دبئی، بحرین، دوحہ، دمام، کویت، کوپن ہیگن، بغداد اور خصب کے لیے آنے اور جانے والی پروازیں شامل ہیں۔


گلف نیوز کا کہنا ہے کہ پروازوں کی یہ منسوخی پیر 9 مارچ سے اتوار 15 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کے شیڈول کا ازسرنو جائزہ لیں اور اسی کے مطابق منصوبہ بندی کریں۔



عمان ایئر نے متاثرہ مسافروں کی سہولت کے لیے متبادل پروازوں کا شیڈول بھی جاری کیا ہے، جس کی تفصیلات کمپنی کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔


ترجمان عمان ایئر کا کہنا ہے کہ مسافر اپنی بکنگ میں تبدیلی یا دوبارہ بکنگ کے لیے ویب سائٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ایئر لائن نے اس غیر یقینی صورتحال کے باعث مسافروں کو پہنچنے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے ان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے