Advertisement

اوسلو میں امریکی سفارتخانے کے باہر زوردار دھماکا ، عمارت اور گاڑیوں کو نقصان

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارتخانے کے باہر زور دار دھماکا ہوا ہے۔

دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کچھ گاڑیوں اور سفارتخانے کی عمارت کے داخلی حصے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کی پولیس نے بتایا کہ دھماکا امریکی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے داخلی دروازے کے قریب ہوا۔


فرانسیسی میڈیا نے پولیس کمانڈر مائیکل ڈیلی مائر کے حوالے سے بتایا کہ وہ ابھی دھماکے کی نوعیت یا تفصیلات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ وہ تین دوستوں کے ساتھ سفارتخانے کے قریب ٹیکسی کا انتظار کر رہے تھے کہ  تین زوردار دھماکے ہوئے جس کی شدت اتنی تھی کہ زمین بھی ہل گئی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے