Advertisement

ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کو سخت پیغام

 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو پیغام دیا ہے کہ اگر واشنگٹن کشیدگی چاہتا ہے تو ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر مسعود پیزشکیان نے خطے میں کشیدگی میں کمی کیلیے کھلے دل کا اظہار کیا، ہمارے پڑوسیوں کی فضائی حدود، سرزمین اور سمندر ہم پر حملے کیلیے استعمال نہ ہوں، پڑوسی ممالک کیلیے ہمارا خیرسگالی کا اقدام ٹرمپ نے تقریباً ناکام بنا دیا۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلیے تیار تھا مگر ٹرمپ کے مؤقف نے صورتحال بگاڑ دی، اگر امریکا کشیدگی چاہتا ہے تو ایرانی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، ایران کے دفاعی اقدامات میں کسی بھی شدت کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی ایک ہفتے کی مہم جوئی سے امریکی فوج کو 100 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، جنگ کا اصل بوجھ عام امریکی عوام کو ایندھن کی قیمتوں میں ادا کرنا پڑے گا، امریکی نیشنل انٹیلی جنس کونسل کے مطابق ایران کے خلاف جنگ ناکام ہوگی۔

’ہم نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ جنگ امریکا کی مذاکراتی پوزیشن بہتر نہیں کرے گی۔ امریکی عوام نے مشرق وسطیٰ کی جنگوں سے نکلنے کیلیے ووٹ دیا تھا۔ نیتن یاہو نے امریکا کو اسرائیل کی جنگ میں دھکیل دیا۔ یہ جنگ چند ’اسرائیل فرسٹ‘ عناصر کی خواہش ہے۔‘

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے