Advertisement

ایران کے 15 بیلسٹک میزائل تباہ کردیے، یو اے ای وزارت دفاع

ابوظبی: یو اے ای وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آج فضائی دفاعی نظام نے 15 بیلسٹک میزائل تباہ کردیے۔


عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران نے مجموعی طور پر 16 میزائل داغے ایک سمندر میں گرا، دفاعی نظام نے 121 ڈرونز کا سراغ لگایا 119 کو مار گرایا ہے۔؎


یوا ے ای وزارت دفاع نے دو ڈرونز حدود میں گرنے کی تصدیق کردی، ایرانی حملوں کے آغاز سے  اب تک 221 بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔



وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 205 بیلسٹک میزائل تباہ کیے جاچکے ہیں، مجموعی طور پر اب تک صرف دو بیلسٹک میزائل سرزمین پر گرے ہیں۔


یو اے ای حکام کے مطابق مجموعی طور پر 1305 ڈرونز کا سراغ لگایا گیا ہے 1229 ایرانی ڈرونز کو مار گرایا ہے، اب تک مجموعی طور پر 76 ڈرونز یو اے ای کی حدود میں گرے ہیں۔


وزارت دفاع حکام کا مزید  کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام ننے 8 کروز میزائل بھی تباہ کیے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے