Advertisement

ایران پر آج بہت سخت وار کیا جائے گا، ٹرمپ

واشنگٹن (7 مارچ 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کو ایران پر بہت سخت وار کیا جائے گا۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ایران کے بُرے رویے کی وجہ سے آج اس پر بہت سخت وار کیا جائے گا۔


ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں


امریکی صدر نے لکھا کہ ایران کے ایسے علاقوں اور لوگوں کے گروہوں کو مکمل تباہی اور یقینی موت کیلیے زیر غور لایا جا رہا ہے جنہیں اس لمحے تک نشانہ بنانے کیلیے نہیں سوچا گیا تھا۔



انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران نے اپنے پڑوسی ممالک پر کیے گئے حملوں پر ان سے معذرت کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ہتھیار ڈالنے یعنی سسپنڈر سے تعبیر کیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے