بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بالی ووڈ فلم ساز روہت شیٹی کی ممبئی میں رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات تیز کر دیں ہیں۔
حملے کی ذمے داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی جس میں شیٹی ٹاور کی بیرونی دیواروں میں متعدد گولیاں لگیں جب کہ ایک گولی عمارت کی پہلی منزل پر جِم کی کھڑکی پر لگی۔
جس کے بعد پولیس نے کامیاب حکمت عملی اپناتے ہوئے شیٹی ٹاور کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی تھی اور تفتیش کا دائرہ کار پورے علاقے تک پھیلا دیا۔
فارنزک اور بیلیسٹکس ٹیموں نے جائے وقوع پر شواہد اکٹھے کیے اور شواہد کے مطابق استعمال ہونے والا ہتھیار ایک جدید 7.62 ملی میٹر گن ہو سکتی ہے۔
















Leave a Reply