Advertisement

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 روز میں 197 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف تعاقبی اور سینیٹائزیشن آپریشنز تاحال جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مادر وطن اور معصوم شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے پاکستان کے 22 بہادر جوانوں بشمول آرمی، ایف سی، پولیس اور پی ایم ایس اے نے جام شہادت نوش کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں کی بربریت کا شکار معصوم شہریوں بشمول مقامی شہریوں کی تعداد 36 ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے