Advertisement

کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا 15 فروری کو ٹکراؤ ہوگا

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 7 فروری سے شروع ہونے والے عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم قومی کرکٹ ٹیم بطور احتجاج بھارت کے خلاف 15 فروری کو شیڈول میچ نہیں کھیلے گی۔

دوسری جانب اسی روز پاکستان اور بھارت تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں اے سی سی ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارزکے گروپ میچ میں مدمقابل آئیں گے۔

بینکاک میں 13 سے 22 فروری تک ہونے والےایونٹ کے لیے تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے۔

پیر کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر پر پریکٹس میچ میں منتخب کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کی کوشش کی گئی۔

کیمپ کے اختتام پر پاکستان ویمنز اے ٹیم 10 فروری کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر ہونے والے ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان گروپ اے میں بھارت، یو اے ای اور نیپال کے ساتھ شامل ہے جبکہ گروپ بی بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ پر مشتمل ہوگا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے