Advertisement

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلیے انعامی رقم کی منظوری

تفصیلات کے مطابق ای سی سی اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونِ خصوصی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

ای سی سی نے حال ہی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو بدترین شکست دینے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلیے انعامی رقم کی منظوری دے دی۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی قومی وقار میں اضافے کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے