Advertisement

شاہین آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاہین آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انجری کی نوعیت کا حتمی اندازہ ایم آر آئی کے بعد ہی ہو سکے گا۔

اس انجری کے باعث شاہین آفریدی کے بگ بیش لیگ کے بقیہ میچز سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹیم انتظامیہ اور شائقین کرکٹ کی نظریں طبی رپورٹس پر مرکوز ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی لنگڑاتے ہوئے گراونڈ سے باہر جارہے ہیں اور ایک اپنے گھٹنے کی طرف ہاتھ کر کے اشارہ بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئندہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کو مکمل طور پر فٹ شاہین آفریدی کی ضرورت ہو گی، ایسے میں ان کی صحت اور فٹنس قومی ٹیم کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے