اییشز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شائقین کی آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق میلبرن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز 93 ہزار 442 افراد میچ دیکھنے گراؤنڈ میں آئے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے تماشائیوں کی اتنی بڑی تعداد میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں نہیں آئی تھی تاہم اس سے قبل 2015 میں 93 ہزار 13 لوگ میچ دیکھ چکے ہیں۔
تاہم میلبرن میں جاری ایشز ٹیسٹ سیریز کے باکسنگ ڈے کے پہلے روزتماشائیوں کی ریکارڈ آمد نے 9 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
















Leave a Reply