Advertisement

بگ بیش لیگ میں بابر اعظم ایک بار پھر بری طرح ناکام

جمعہ کو سڈنی سکسرز اور میلبرن اسٹارز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بابر اعطم صرف دو رنز بناسکے اور ٹام کوران کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

میچ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے 37 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

سڈنی سکسرز نے میلبرن اسٹارز کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 17.3 اوورز میں حاصل کرکے سات وکٹوں سے فتح سمیٹ لی۔

واضح رہے کہ رواں سیزن میں بابر اعظم نے پہلے میچ میں 2 رنز، دوسرے میں 9 رنز اور تیسرے میچ میں 58 رنز بنائے تھے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے