Advertisement

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تحریک اںصاف سے مذاکرات کی پیشکش پر اپوزیشن الائنس کا اہم اجلاس تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اطلاعات کے مطابق اپوزیشن شفاف انتخابات اور نئے الیکشن کمشنر کی تقرری پر مذاکرات پر آمادہ ہوئی ہے، اپوزیشن کی جانب سے آئینی و جمہوری اقدار کے استحکام کے لیے بات چیت، سیاسی و معاشی بحران سے نکلنے کے لیے نئے میثاق کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے 1973ء کے آئین کی بحالی پر زور دیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان سے نئے میثاق پر دستخط کرانے کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں اپوزیشن کی دو روزہ قومی کانفرنس کو کامیاب قرار دیا گیا اور 8 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یومِ سیاہ کے موقع پر ہڑتال اور اسٹریٹ موبلائزیشن پر مشاورت ہوئی، یومِ سیاہ کو کامیاب بنانے کے لیے ذیلی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، صوبائی اور ڈسٹرکٹ سطح پر کمیٹیوں کے قیام کا اعلان جلد متوقع ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت کے معاملے پر طے کیا گیا کہ پارلیمانی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق نئے میثاق کا حصہ ہوں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے