Advertisement

پی ٹی آئی نے رہنماؤں اور کارکنوں کو کل اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی کال دے دی

پی ٹی آئی پنجاب کے تمام ارکان قومی اسمبلی، رکن پنجاب اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدے داران کو کل دو بجے اڈیالہ کے باہر پہنچنے کا پیغام جاری کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف پنجاب کے چیف آرگنائزر نے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہونے تک وہی موجود رہا جائے۔

اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے تمام رکن قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز کو لازمی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے