Advertisement

فٹبال کوچ کو خاتون کیساتھ نازیبا تعلقات پر برطرفی کے بعد گرفتار بھی کرلیا گیا

یونیورسٹی آف مشی گن کے فٹبال کوچ شیروون مور پر الزام تھا کہ انھوں نے ٹیم کے عملے میں شامل ایک خاتون کے ساتھ نامناسب تعلق قائم کیا تھا۔

بعد ازاں کوچ شیرون مور اُن خاتون کے ساتھ نامناسب رویّے اور استحصال کے مرتکب بھی پائے گئے تھے جس پر انھیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

اس کے چند گھنٹوں بعد ہی مبینہ حملے کے الزام میں شیروون مور کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں اس لیے تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں البتہ کیس پراسیکیوٹر کو بھیج دیا گیا ہے۔

قبل ازیں یونیورسٹی آف مشی گن نے فٹبال کوچ کی برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اندرونی تفتیش میں قابل اعتماد شواہد ملنے پر یہ فیصلہ لیا گیا۔

یونیورسٹی ایتھلیٹک ڈائریکٹر کے بقول فٹبال کوچ نے عملے کی رکن کے ساتھ نامناسب تعلقات قائم کیے جو یونیورسٹی پالیسی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

شیروون مور کی برطرفی کے ساتھ یونیورسٹی آف مشی گن نے بِف پوگی کو فٹبال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

یاد رہے کہ شیروون مور کو چالاکی سے مخالف ٹیم کے گیم پلان سے متعلق آن فیلڈ اشارے دیکھنے کے الزام میں سیزن سے پہلے ہی دو میچوں کی معطلی کا سامنا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے