Advertisement

کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ 18 سال کے بعد سندھ کو نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا ایک اعزاز ہے، گیمز میں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے جمع ہوئے ہیں، یہ قومی یکجہتی کا بہترین مظاہرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، ملک اور قوم کی ترقی میں یہ نوجوان اہم کردار ادا کریں گے، نیشنل گیمز کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ سندھ کی پرتپاک میزبانی سے لطف اندوز ہوں گے اور کھیلوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،سندھ کی عظیم ثقافت میں یہاں کی مہمان نوازی نمایاں ہے۔نیشنل گیمز تمام صوبوں کے اتحاد کی نمائندگی کرتے ہیں. ہار جیت کھیل کا حصہ ہیں، امید ہے کہ کھلاڑی وقار کو برقرار رکھتے ہوئے بھرپور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے۔ حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن پر کارفرما ہے۔

صوبائی وزیر کھیل اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش خان مہر نے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے استقبالی کلمات ادا کیے۔انہوں نے گیمز کے شایان شان انعقاد کے لیے بہترین انتظامات کرنے کا اعادہ کیا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید نے اولمپک تحریک کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے