Advertisement

شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران سات خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم دسمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے، آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عمومی علاقے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں چھ خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔

اسی طرح عمومی علاقے اسپن وام میں بھی ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک مزید خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

مارے گئے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے بعد شروع کی گئی وژن "عزمِ استحکام” کے تحت ملک سے غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے