Advertisement

پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں جگہ بنالی

پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں جگہ بنالی، پری کوالی فائنگ سیریز میں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف دوسری کامیابی حاصل کی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے 0-8 کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی، سفیان خان اور وحید اشرف نے 2، دو گول کیے، رانا ولید، افراز احمد، عبدالحنان شاہد اور عماد شکیل نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حآصل ہوگئی۔
قومی ٹیم آئندہ سال ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لے گی جو 28 فروری سے 8 مارچ تک ہوں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے