Advertisement

سابق کپتان مصباح الحق کا سری لنکن کرکٹ ٹیم کیلئے بڑا بیان

کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آنے کے بعد خوف کا شکار بیشتر مہمان کھلاڑیوں نے واپس وطن جانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ تاہم، پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے سری لنکا کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطوں اور مہمان کھلاڑیوں کو بھرپور تحفظ کی یقین دہانی کی بدولت دورہ پاکستان جاری رہنا ممکن ہوا،محسن نقوی نے بھرپور کاوشیں کی اور مہمان اسکواڈ کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ضمانت دے کر دورہ جاری رکھنے پر راضی کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔اگر سری لنکا کرکٹ ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر پاکستان سے چلی جاتی تو ملک میں ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ تعطل کا شکار ہو جاتی،طویل جدوجہد کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئی ہے، پوری قوم سری لنکا کی شکر گزار ہے کہ اس نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو روکنے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ سری لنکا کے دورہ کے بعد پاکستان میں سہ قومی کرکٹ سیریز کا انعقاد قابل تحسین اور خوش آئند ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے