ریئلٹی شو ’’بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ نصرت فتح علی خان کی آواز انہیں خدا کے قریب کر دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ نصرت فتح علی خان کی قوالیاں سنتی ہیں تو ان کے دل کو بے حد سکون اور روحانی توانائی ملتی ہے۔ یہ موسیقی انسان کو عشقِ الہٰی اور خدا سے جڑنے کا احساس دلاتی ہے۔
عام طور پر اپنی شوخ اور خوش مزاج شخصیت کے باعث پہچانی جانے والی شہناز گل نے اس بار موسیقی کے روحانی پہلو پر روشنی ڈالی جس سے ان کی شخصیت کا الگ پہلو سامنے آیا۔
















Leave a Reply