غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ ایکشن ہیرو ڈوین جانسن (دی راک) نے تصدیق کی ہے کہ مشہور ایڈونچر فرنچائز ’جومانجی‘ کی تیسری اور آخری فلم کی شوٹنگ باضابطہ طور پر لاس اینجلس میں شروع ہو گئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب جومانجی فلم کی شوٹنگ لاس اینجلس میں ہو رہی ہے۔ اس سے قبل سیریز کی فلمیں ہوائی اور اٹلانٹا میں فلمائی گئی تھیں۔
فلم میں ڈوین جانسن، کیون ہارٹ، جیک بلیک اور کیرن گیلن سمیت تمام مرکزی اداکار ایک بار پھر اپنے مشہور کرداروں میں واپس آ رہے ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری ایک بار پھر جیک کیسڈن کے سپرد ہے، جنہوں نے پہلی دو فلمیں ’جومانجی: ویلکم ٹو دی جنگل‘ اور ’جومانجی: دی نیکسٹ لیول‘بھی ڈائریکٹ کی تھیں۔
اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوٹنگ کے آغاز کی تصاویر شیئر کیں، جس میں فلم کی کاسٹ کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں ڈوین جانسن نے جذباتی کیپشن بھی لکھا۔
















Leave a Reply