Advertisement

وانا کیڈٹ کالج آپریشن، تمام خوارج دہشت گرد ہلاک، 650 طلبا و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو

جنوبی وزیرستان کے وانا کیڈٹ کالج میں افغان خوارج کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے جامع اور جرأت مندانہ کارروائی کے ذریعے مکمل طور پر ناکام بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈیٹ کالج پر حملے میں ملوث خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، عمارت میں داخل ہونے والے 4 دہشت گردوں کو کامیاب آپریشن کے بعد ہلاک کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج کی بلڈنگ کو میں بارودی سرنگ کے خطرے کے پیش نظر کلیئرنس کا عمل جاری ہے، کامیاب آپریشن کے دوران کیڈٹ کالج کے کسی بھی طالبعلم یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

قبل ازیں سیکیورٹی فورسز نے کیڈیٹ کالج کے اندر پھنسے تمام 650 طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کیا اور پھر آپریشن کا فائنل راؤنڈ شروع کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے- یہ لوگ ٹیلی فون پر مسلسل افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کہ کیڈٹس کی رہائش گاہوں سے بہت دور ہے۔

واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔ دھماکے سے کالج کا مرکزی گیٹ منہدم، قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور جرأت مندانہ کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجیوں کو موقع پر جہنم واصل کر دیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے