Advertisement

ٹرمپ نے جنوبی کوریا کو پہلی جوہری آبدوز بنانے کی اجازت دیدی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان جنوبی کوریا کے شہر بوسان سے اپنے ایشیائی دورے کے اختتام پر وطن واپسی سے قبل کیا۔

انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ جنوبی کوریا کو اپنی پہلی جوہری آبدوز بنانے کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ میں نے محکمہ جنگ (محکمہ دفاع) کو ہدایت دی کہ ایٹمی ہتھیاروں کی جانچ دیگر ممالک کی طرح اور فوری شروع کرے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ دیگر ممالک، خصوصاً چین اور روس، اپنے ایٹمی پروگراموں کے تجربات تاحال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے بقول امریکا کے پاس دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں لیکن چین اگلے پانچ برسوں میں اس سطح کے قریب پہنچ سکتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ انھوں نے جنوبی کوریا کو اپنی جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز بنانے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ آبدوز فلاڈیلفیا (امریکا) میں جنوبی کورین کمپنی ہنوا (Hanwha) کے شپ یارڈ میں تیار کی جائے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے