Advertisement

فیلڈ مارشل کا دورۂ اردن: شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسن بن عبداللہ دوم بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی بات ہوئی جبکہ تازہ ترین علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے پاکستان کے عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان کی جانب سے اردن کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کے لئے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اس موقع پر شاہ عبداللہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور علاقائی امن و استحکام کے لئے کاوشوں کو سراہا۔ شاہ عبداللہ نے پاکستان کے ساتھ دفاعی اشتراک کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

قبل ازیں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد سے بھی ملاقات ہوئی۔

آرمی چیف اور اردنی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز اعمان میں ہوئی۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز عمان پہنچنے پر آرمی چیف کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اردنی مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے