Advertisement

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم کی خصوصی پنک جرسی متعارف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹی 20 میچ میں قومی کھلاڑی پنک جرسی پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم PINKtober میں حصہ لیں گے۔ امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز بھی پنک ربن پہن کر اس مہم کی حمایت کریں گے۔

پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ کی مقبولیت کو معاشرتی آگاہی کیلئے استعمال کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، بروقت تشخیص بے شمار جانیں بچا سکتی ہے۔

میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپس پر بھی پنک برانڈنگ ہوگی جبکہ میدان کے اطراف اس حوالے سے آگاہی پیغامات دکھائے جائیں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پی سی بی نے کسی بین الاقوامی میچ میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کو شامل کیا ہے۔ اس سے قبل "پنک ڈے” ایونٹس صرف پی ایس ایل کے دوران منعقد کیے جاتے تھے۔

سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے