Advertisement

پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی گرفت مضبوط، پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

پاکستان نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو صرف 16 کے مجموعی اسکور پر ٹاپ تھری بیٹرز پویلین لوٹ گئے۔

امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6 اور کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم اور سعود شکیل کے درمیان 44 رنز کی شراکت سے پاکستان ٹین کچھ سنبھلی ہی تھی کہ سعود شکیل 11 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنالیے ہیں اور اسے جنوبی افریقا کے خلاف 23 رنز کی برتری حاصل ہے۔

بابر اعظم 49 اور محمد رضوان 16 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر نے 3 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا تو آصف آفریدی کی چوتھی گیند پر کائل ویرین محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔

ٹرسٹان اسٹبس 76 اور سائمن ہارمر 2 رنز بناکر آصف آفریدی کا شکار بنے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے