Advertisement

ایک اور پنجابی گلوکار بھارتی نژاد گینگ کے ہاتھوں قتل

روہت گودارا نامی بھارتی نژاد گینگ کے ارکان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرکے کھلم کھلا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ہی گلوکار کو نشانہ بناکر اس کا خاتمہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گینگ کے تین ارکان وکی پہلوان، مہندر سَرن اور راہول رِناؤ نے اپنے آن لائن پیغام میں نہ صرف قتل کا اعتراف کیا بلکہ دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ’اگر اس نے سمجھ لیا ہے تو ٹھیک، ورنہ اگلی بار ہم اس کو بھی ختم کردیں گے‘۔ ان کے اس بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا نشانہ بننے والے دیگر افراد بھی ہوسکتے ہیں۔

گینگ نے اپنے بیان میں مخالف گینگسٹرز کی مدد کرنے والے تاجروں، بلڈرز اور دیگر افراد کو بھی کھلا چیلنج کیا ہے۔ انہوں واضح کیا کہ ایسے افراد اور ان کے خاندانوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ تیجی کاہلوں پر الزام تھا کہ وہ روہت گودارا گینگ کے مخالف گروہوں کو مالی معاونت اور اسلحہ فراہم کرنے کے علاوہ ان کے خلاف خفیہ معلومات بھی پہنچا رہے تھے۔ یہ واقعہ بین الاقوامی سطح پر پنجابی میوزک انڈسٹری اور غیر قانونی گروہوں کے باہمی تعلقات پر سوالیہ نشان کھڑا کر گیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے