Advertisement

ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی، نیپرا نے 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اس کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے