Advertisement

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر برمنگھم میں انتقال کرگئے

خاندانی ذرائع نے ان کے دنیا سے رخصت ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ محمد برادرز کے سب سے بڑے بھائی وزیر محمد کا شمار پاکستان کے معمر ترین کرکٹر میں ہوتا تھا۔

وزیر محمد نے 1952 سے 1959 تک پاکستان کے لیے 20 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے دو سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 801 رنز بنا رکھے تھے۔

وزیر محمد برمنگھم کے اسپتال میں گزشتہ دس روز سے زیر علاج تھے۔ وزیر محمد بھارت کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستان ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

پانچ محمد برادران میں وزیر محمد سب سے بڑے تھے، دیگر بھائیوں میں حنیف محمد اور ریئس محمد پہلے ہی انتقال کر گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سمیت دیگر حکام نے مرحوم کے خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے